امام الحق نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر - A.H News1

امام الحق نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

Share This

امام الحق نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

اوپننگ بلے باز نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دستیاب ہوں گے۔

نوجوان بیٹسمین امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لئے دستیاب نہیں ہوسکیں گے۔

قومی ٹٰیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے ‏نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس کی بحالی پر کام شروع کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق امام الحق  مزید دو ہفتے کرکٹ سے دور رہیں گے، انہیں ابھی مکمل فٹ ہونے اور بیٹنگ کے لئے خود کو تیار کرنے میں وقت لگے گا یہی  وجہ ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ اس بات کا روشن امکان ہے کہ امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دستیاب ہوں گے ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 31 اکتوبر سے شروع ہورہی ہے اس کے بعد ون ڈے سیریز 7 نومبر کو شروع ہو گی جب کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 16 نومبر سے شروع ہو گا ۔
واضح رہے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں امام الحق  کے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی تھی۔

No comments:

Post a Comment