نواز شریف نے غلط وقت پر بیان دیا، فوج کو بدنام کرنا افسوس ناک ہے، مشرف - A.H News1

نواز شریف نے غلط وقت پر بیان دیا، فوج کو بدنام کرنا افسوس ناک ہے، مشرف

Share This


نواز شریف نے غلط وقت پر بیان دیا، فوج کو بدنام کرنا افسوس ناک ہے، مشرف

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے غلط وقت پر بیان دیا، اپنے ملک کی فوج کو بدنام کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔
سابق صدر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان سے فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو ذمہ دار قرار دیا۔
پرویزمشرف نے مزید کہا کہ ’نوازشریف کہتے ہیں کہ کارگل کی کارروائی پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا تھا، کارگل پر نواز شریف کو 2 بار بریفنگ دی تھی، نوازشریف نے کہا تھا جنرل صاحب ! مزہ تب آئے گا جب جھنڈا سری نگر پر لگائیں گے‘۔
پرویز مشرف نے کہا کہ ’کارگل جنگ میں ہم 5 جگہوں پر بھارتی فوج پر حاوی تھے، اس وقت نواز حکومت پر بھارت نے امریکا کے ذریعے دباؤ ڈلوایا، کارگل سے فوج کی واپسی پر راجہ ظفرالحق اورچوہدری شجاعت نے مخالفت کی۔

No comments:

Post a Comment