جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے: سعد رفیق - A.H News1

جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے: سعد رفیق

Share This


جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے: سعد رفیق
Image result for saad rafique

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناہےکہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نےکہا کہ ملک بحرانوں سے دوچار ہے مگر سلجھاؤ کی بجائے الجھاؤ بڑھ رہا ہے، گالم گلوچ، دھکم پیل اور کھینچا تانی کے رویئے پوائنٹ آف نو ریٹرن پر لے جارہے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز احتیاط اور تدبر سے کام لیں، نا انصافی اور دباؤ کا سلسلہ روکا جائے، مزید قومی المیوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھاکہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، آگ پھیلی تو ایک ایک کرکے سب کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

No comments:

Post a Comment