کراچی : چہلم امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی - A.H News1

کراچی : چہلم امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی

Share This


کراچی : چہلم امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی

کراچی : چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر  ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
سیکریٹری وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پانچ دن کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پابندی کا اطلاق 28 اکتوبر سے 2 نومبر تک کیلئے ہوگا۔ پابندی کا مقصد چہلم کے دوران مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
اعلا میے میں مزید بتا یا گیا کہ 30 اکتوبر کو چہلم کے دن جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف کے علا قوں میں موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔

No comments:

Post a Comment