ارجن رامپال حادثے کا شکار، اسپتال داخل - A.H News1

ارجن رامپال حادثے کا شکار، اسپتال داخل

Share This

ارجن رامپال حادثے کا شکار، اسپتال داخل

راجن رام پال کی فلم ’پلٹن‘ 7 ستمبرکوریلیز کی جائے گی۔ فوٹو: فائل
 ممبئی: 
بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال حادثے کا شکار ہوگئے جس کی وڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کرائی۔
بالی ووڈ اداکارارجن رامپال نے انسٹاگرام پرایک وڈیو شئیر کرائی جس میں ان کی ٹانگ کا (ایم آرآئی) ہوتا نظرآرہا ہے۔ اداکارنے انسٹا گرام پرلکھا کہ ان کا گھٹنا ٹوٹ گیا ہے اوریہ وقت ان کے لیے برا وقت ہے تاہم اداکارنے یہ نہیں بتایا کہ ان کا گھٹنا کیسے ٹوٹا ہے۔
ارجن رامپال فلم “کہانی ٹو” کی شوٹنگ کے دوران اپنا توازن برقرارنہ رکھ سکے تھے اورگھٹنے کے بل زمین پرگرگئے تھے جس کے باعث جب بھی ان کے گھٹنے میں شدید چوٹ آئی تھی۔
واضح رہے کہ جے پی دتہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پلٹن‘ میں ارجن رامپال مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم  7 ستمبرکوریلیزکی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment