شردھا اور راجکمار راؤ کی فلم ’استری‘ سو کروڑ کلب میں شامل - A.H News1

شردھا اور راجکمار راؤ کی فلم ’استری‘ سو کروڑ کلب میں شامل

Share This

شردھا اور راجکمار راؤ کی فلم ’استری‘ سو کروڑ کلب میں شامل




کا بزنس کرکے اس سال کی نویں کامیاب ترین فلم کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ شردھا کپور اور ابھرتے ہوئے اداکار راجکمار راؤ کی 25 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی ہارر اینڈ کامیڈی فلم ’استری‘ نے تیسرے ہی ہفتے سو کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔
بھارتی تجزیہ نگار ترن ادارش نے ٹوئٹ میں فلم کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فلم  ’استری‘ نے 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا جب کہ یہ فلم سرمایہ کاروں کے لیے ایک لاٹری ثابت ہوئی ہے۔
ترن ادارش نے ایک اور ٹوئٹ میں 2018ء کی کامیاب ترین فلموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فلم  ’استری‘ رواں سال کی 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی نویں فلم بن گئی ہےجب کہ اس سے قبل فلم ’پدماوت‘، ’سونو کی ٹیٹو کی سوئٹی‘، ’ریڈ‘، ’باغی ٹو‘،’راضی‘،’ریس تھری‘، ’سنجو‘ اور ’گولڈ‘ پہلے سے اس کلب میں اپنی جگہ بنا چکے ہیں۔

No comments:

Post a Comment