پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل ہوگا
لاہور:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ کا اجلاس کل ہوگا۔
نیوز کے مطابق پی سی بی چیئرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ کا اجلاس منگل کو لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے، پی سی بی الیکشن کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) افضل حیدر اور ڈپٹی کمشنر احمد شہزاد رانا الیکشن کرائیں گے۔
شیڈول کے مطابق 11 بجے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے اور اعتراضات کے بعد دن ایک بجے حتمی فہرست لگائی جائے گی اور ڈیڑھ بجے انتخابات ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد نجم سیٹھی چیئرمین کے عہدے سے الگ ہوگئے تھے جبکہ ایک ممبر عارف اعجاز نے استعفیٰ دیدیا تھا، ان دونوں کی جگہ کرکٹ کے سرپرست عمران خان نے احسان مانی اور اسد علی خان کو نامزد کیا ہے۔
No comments:
Post a Comment