چیف جسٹس کا منرل واٹر کمپنیز کے واٹر ٹیکس نہ دینے پر از خود نوٹس - A.H News1

چیف جسٹس کا منرل واٹر کمپنیز کے واٹر ٹیکس نہ دینے پر از خود نوٹس

Share This


چیف جسٹس کا منرل واٹر کمپنیز کے واٹر ٹیکس نہ دینے پر از خود نوٹس

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان نے منرل واٹر کمپنیز کے واٹر ٹیکس نہ دینے کا ازخود نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے منرل واٹر کمپنیز کی جانب سے واٹر ٹیکس نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ منرل واٹر کمپنیز ٹیوب ویلز سے روزانہ ہزاروں گیلن پانی لےکر فروخت کرتی ہیں۔
جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اربوں روپے کا پانی مفت میں استعمال کر کے پیسے بنائے جا رہے ہیں، بتایا جائے کہ کمپنیاں پانی استمعال کرنے پر کتنا ٹیکس ادا کرتی ہیں؟
چیف جسٹس نے چاروں صوبائی حکومتوں اور چیف سیکرئٹریز سے اس حوالے سے 10 روز میں جواب طلب کر لیا۔
اس کے علاوہ عدالت نے پنجاب فوڈ اتھارتی سے پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کے معیار پر بھی 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

No comments:

Post a Comment