نواز شریف اور مریم سے اہلخانہ اور لیگی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ختم - A.H News1

نواز شریف اور مریم سے اہلخانہ اور لیگی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ختم

Share This


نواز شریف اور مریم سے اہلخانہ اور لیگی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ختم

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے اہلخانہ سمیت لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ 
جیل حکام کے مطابق قیدیوں سے ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص ہے تاہم عید کی تعطیلات کے باعث جمعرات کے بجائے آج نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔
سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں میں مریم نواز کی صاحبزادی اور داماد کے علاوہ مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، مصدق ملک، خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، سینیٹر چوہدری تنویر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور دیگر نے بھی اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دو دن ملنے نہیں دیا گیا اس لیے آج ملاقات کے لیے آیا ہوں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔
سابق وزیراعظم اپنی صاحبزادی کے ہمراہ 13 جولائی کو لندن سے وطن واپس پہنچے تو سیکیورٹی فورسز نے لاہور ایئرپورٹ سے ہی انہیں گرفتار کرتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کیا۔

No comments:

Post a Comment