دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف - A.H News1

دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف

Share This


دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف



بلاوایو: زمبابوے نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 
زمبابوے کے شہر بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو زمبابوین الیون 49.2 اوورز میں 194 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ 
میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا 59 اور پیٹر مور 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ دیگر بلے بازوں میں تاریسائی مساکندا 24، ریان مری 16، ڈونلڈ ٹریپانی 13 اور ویلنگٹن مساکدزا 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
گرین شرٹس کی جانب سے عثمان خان شنواری نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 شکار کیے، حسن علی نے 3 اور شعیب ملک نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

No comments:

Post a Comment