مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کے لیے کراچی سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے لیے پارٹی رہنماؤں نے کراچی سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔
شہباز شریف کے لیے کاغذات نامزدگی این اے 248، 249 اور 250 کے لیے حاصل کئے گئے ہیں جب کہ پارٹی صدر کے لیے کاغذات نامزدگی سینیٹر سلیم ضیاء نے حاصل کیے۔
اس حوالے سے سینیٹر سلیم ضیاء کا کہنا تھا کہ عوام نے شہباز شریف کے امیدواروں کو ووٹ دیا تو 6 ماہ میں تقدیر بدل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں میندیٹ لینے والوں نے شہرکے لیے کیا کیا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے شہر کا امن بحال نہیں کیا جب کہ شہباز شریف ایک ماہ میں چھ بار کراچی آئے ہیں۔
قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 248 ماڑی پور، گابوپٹ، ہاکس بے، مشرف کالونی، بدھنی گوٹھ، کسٹم ہاؤس، پی اے ایف بیس مسرور اور مواچھ گوٹھ پر مشتمل ہے۔
این اے 249 بلدیہ ٹاؤن جب کہ این اے 250 سائٹ سب ڈویژن اور اورنگی ٹاون پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خانبھی اس سے قبل کراچی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

No comments:
Post a Comment