مہوش حیات اور فہد مصطفی کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کا ٹیزر جاری - A.H News1

مہوش حیات اور فہد مصطفی کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کا ٹیزر جاری

Share This


مہوش حیات اور فہد مصطفی کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کا ٹیزر جاری

اداکار فہد مصطفی اور مہوش حیات کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کے ٹیزر نے جاری ہوتے ہی دھوم مچا دی۔
فہد مصطفی اور مہوش حیات کی رومانس کامیڈی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کے ٹیزر نے پہلی جھلک میں سب کو دیوانہ بنا لیا۔ فلم کا ٹیزر ایک منٹ 5 سیکنڈز پر مشتمل ہے جس میں فہد مصطفی کا بھولا پن مداحوں کو خوب بھا رہا ہے۔ 
یہ ہدایت کار نبیل قیریشی، مہوش حیات اور فہد مصطفی کے ٹرائیکا کی ایک ساتھ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل فلم ’ نامعلوم افراد‘ میں مہوش حیات نے مختصر کردار کیا تھا جب کہ 2016 کی فلم ’ ایکٹر ان لاء‘ میں انہیں فہد مصطفی کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا اور یہ دونوں فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔
فلم کے ٹیزر نے ٹریلر اور گیتوں کے لیے مداحوں کے انتظار میں شدت کو مزید بڑھا دیا ہے۔
فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ رواں سال عید الاضحی کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے جو ’فلم والا‘ اور ’جیو فلمز‘ کی پیشکش ہے۔

No comments:

Post a Comment