سلمان خان ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی اب تک نہیں بھول پائے - A.H News1

سلمان خان ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی اب تک نہیں بھول پائے

Share This


سلمان خان ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی اب تک نہیں بھول پائے

بالی وڈ اداکار سلمان خان گزشتہ سال عید فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی اب تک نہیں بھول پائے ہیں اور اب انہوں نے ایک سال بعد فلم کے ڈسٹری بیوٹرز پر غصے کا اظہار کیا ہے۔ 
سلمان خان کی گزشتہ سال چھوٹی عید پر ریلیز ہوئی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی اور فلم نے بھارت میں محض 135 کروڑ بھارتی روپے کے لگ بھگ بزنس کیا تھا۔
فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی پر ڈسٹری بیوٹرز کو بھی کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا جس کے بعد سلو میاں نے انہیں 35 کروڑ سے زائد کی رقم واپس کی۔
دبنگ خان کو فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کا غم اب بھی ستا رہا ہے جسے وہ بھلا نہیں سکے۔

No comments:

Post a Comment