علی ظفر کی جانب سے ایڈوانس عید مبارک، 'طیفہ اِن ٹربل' کے ٹریلر ریلیز کا اعلان - A.H News1

علی ظفر کی جانب سے ایڈوانس عید مبارک، 'طیفہ اِن ٹربل' کے ٹریلر ریلیز کا اعلان

Share This


علی ظفر کی جانب سے ایڈوانس عید مبارک، 'طیفہ اِن ٹربل' کے ٹریلر ریلیز کا اعلان

اداکار اور گلوکار علی ظفر اس 
چھوٹی عید پر اپنی پہلی پاکستانی فلم 'طیفہ اِن ٹربل' کا ٹریلر ریلیز کرکے شائقین کو 'بڑا تحفہ' دینے جارہے ہیں۔
علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں 'طیفہ اِن ٹربل' کا پوسٹر شیئر کرکے شائقین کو عید کی پیشگی مبارکباد دی۔














'طیفہ اِن ٹربل' کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق فلم کا ٹریلر اس عید پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں 1200 بڑی اسکرینز پر ریلیز کیا جائے گا۔
















اس سے قبل رواں برس فروری میں فلم کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا، جسے شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔
واضح رہے کہ علی ظفر کی لائٹ انگیل پروڈکشنز، مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور جیو فلمز کی مشترکہ پیشکش 'طیفہ ان ٹربل' آئندہ ماہ 20 جولائی کو ریلیز کی جا رہی ہے۔
کئی بھارتی فلموں میں جلوہ گر ہونے والے راک اسٹار علی ظفر کی یہ پہلی پاکستانی فلم ہے، جو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اور سب سے مہنگی فلم قرار دی جارہی ہے۔
دوسری جانب دنیا کے بڑے فلمی بینر یش راج فلمز نے 'طیفہ اِن ٹربل' کی پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں فلم کے ڈسٹری بیوشن کے حقوق بھی حاصل کر لیے ہیں۔












واضح رہے کہ سات بالی وڈ فلموں میں مرکزی اور اہم کردار ادا کرنے والے علی ظفر یش راج کی کئی فلموں میں بطور ہیرو بھی کام کرچکے ہیں۔

No comments:

Post a Comment