حکومت آج پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی، بزنجو - A.H News1

حکومت آج پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی، بزنجو

Share This


حکومت آج پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی، بزنجو

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے اپوزیشن کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی میں دیے گئے نام متنازع ہیں اس لئے حکومت آج پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔
انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں نیوز کانفرنس میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی چار ماہ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، با اختیار وزیراعلیٰ تھا مگر سسٹم کے باعث کام نہیں کر سکا۔
عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ نوجوان نگراں وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے۔
بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کے لیے سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور سابق اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جاچکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے شوکت پوپلزئی اور علاؤالدین مری کے نام تجویز کیے ہیں جب کہ اپوزیشن کی جانب سے اسلم بھوتانی اور اشرف جہانگیر قاضی کے نام سامنے آرہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment