لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیز بارش - A.H News1

لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیز بارش

Share This


لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیز بارش

لاہور: اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

لاہور

لاہور اور گردوانوح میں آنے والے طوفان باد وباراں کے باعث ائیرپورٹ پر کھڑے پی آئی اے کے دو طیاروں کو بھی نقصان پہنچا جس کے باعث طیاروں کو گراونڈ کردیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق دوائیراسٹیئرز پھسل کر جہازوں سے جا ٹکرائیں جس کے باعث جہازوں کی باڈی اور انجن کو نقصان پہنچا۔
ترجمان کے مطابق دونوں طیاروں کوگراؤنڈ کرکے تکنیکی معائنہ کیا جا رہا ہے۔
لیسکو ذرائع کے مطابق بارش کے بعد لیسکو کے 300 فیڈر ٹرپ کر گئے جس کے باعث بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی کی رفتار 102 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جبکہ بدھ اور جمعرات کو بھی آ ندھی کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکا ن ہے۔شہر میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں  بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔

اسلام آباد

ادھر منگل کی شام جڑواں شہروں میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے نوتعمیر شدہ اسلام آباد ایئرپورٹ، جس کی تعمیر پر 105 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں، پانی پانی ہو گیا۔

No comments:

Post a Comment