شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی میں ایک دن باقی، تیاریاں مکمل

لندن: برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی شادی میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے اور شاہی شادی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل کے عروسی جوڑے پر 3 سے 4 لاکھ پاﺅنڈز جبکہ تقریبات اور سیکیورٹی پر 3 کروڑ 20 لاکھ پاﺅنڈز اخراجات آئیں گے۔
19 مئی کو ہونے والی شادی میں شرکت کے لیے ونڈسر کیسل سے 4 ہزار مہمان مدعو کیے گئے ہیں جبکہ شادی دیکھنے کے لیے ایک لاکھ افراد جمع ہوں گے۔
شادی کی تقریبات کا آغاز رات 12 بجے ونڈسر سینٹ جارج چیپل میں ہوگا جس کے بعدایک بجے شاہی جوڑا بگھی میں 2 میل کا سفر کرے گا، تاکہ عوام ان کا دیدار کرسکیں۔
اس شاہی مارچ میں مسلح افواج کے 250 سے زائد اہلکار بھی شریک ہوں گے۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز ریہرسل کا بھی انعقاد کیا گیا۔
میگھن کے والد شادی میں شریک نہیں ہوں گے
دلہن میگھن کے والد تھامس مارکل دل کی سرجری کی وجہ سے اپنی بیٹی کی شاہی شادی میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
گذشتہ روز شاہی محل کنسنگٹن پیلس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر میگھن مارکل کا بیان جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد شاہی شادی میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔
No comments:
Post a Comment