فریال مخدوم نے عامر خان کے ساتھ ہونے والی کشیدگی کہ وجہ بتادی - A.H News1

فریال مخدوم نے عامر خان کے ساتھ ہونے والی کشیدگی کہ وجہ بتادی

Share This


فریال مخدوم نے عامر خان کے ساتھ ہونے والی کشیدگی کہ وجہ بتادی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے اور عامر خان کے درمیان ماضی میں ہونے والی کشیدگی پر سے پردہ اٹھا دیا۔
فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے انہیں اس وقت دھوکا دیا تھا جب ان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کو صرف 17 دن گزرے تھے۔
باکسرعامر خان اور فریال مخدوم کے ان کی دوسری بیٹی کی پیدائیش کے بعد تعلقات خراب ہونا شروع ہوگئے۔ ایسا کیوں ہوا اور معاملہ کیا تھا فریال مخدوم نے خود تمام رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔
برطانوی اخبار کے مطابق ایک بیان میں فریال مخدوم نے بتایا کہ ان کے شوہر عامر خان نے انہیں اس وقت دھوکا دیا جب ان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کو صرف 17 دن گزرے تھے۔
فریال مخدوم نے الزام عائد کیا ہے کہ عامر خان کے بیوٹیشن صوفیہ ہیمانی کے ساتھ تلقات تھے۔
فریال مخدوم نے بتایا کہ انہیں بیوٹیشن صوفیہ ہیمانی سے بات کرنے کے بعد اس بات کا یقین ہوگیا کہ عامر خان کے صوفیہ کے ساتھ تعلقات تھے۔
دوسری جانب عامر خان نے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں باکسر عامر خان نے گھریلو ناچاقیوں پر اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور اہلیہ کی جانب سے ان کے والدین سے معافی مانگنے کے باوجود بھی عامر نے انہیں معاف کرنے سے انکار کردیا تھا۔
تاہم پھر 11 نومبر 2017 کو الزامات در الزامات اور تنقید کے بعد باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان ڈرامائی طور پر صلح ہوگئی تھی

No comments:

Post a Comment