پاکستان میں کرینہ اور سونم کی نئی فلم کی نمائش پر پابندی - A.H News1

پاکستان میں کرینہ اور سونم کی نئی فلم کی نمائش پر پابندی

Share This


پاکستان میں کرینہ اور سونم کی نئی فلم کی نمائش پر پابندی

بالی وڈ کی معروف ادکارہ کرینہ کپور اور سونم کپور کی آنے والی نئی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘کی نمائش پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بے باک ڈائیلاگس اور عریاں مناظر پر مبنی اس فلم میں کرینہ کپور اور سونم کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی۔
ڈسٹری بیوشن کلب کی مارکیٹنگ مینجر سبینا اسلام نے بتایا کہ سندھ سنسر بورڈ نےفلم "ویرے دی ویڈنگ "کو کلئیر کر دیاتھا اور کچھ ڈائیلاگز اور سینز کو حذف کردیا تھا۔
تاہم اسلام آباد سنسر بورڈ کے تمام 11 اراکین نے فلم کو ہائی پروفائل قرار دے کر کہا کہ فلم فیملی کے ساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھی جاسکتی اور فلم کا موضوع بہت بولڈ ہے اس لیے فلم کی ریلیز کی اجازت نہیں دے سکتے۔
فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ یکم جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی لیکن پاکستان میں اس کی نمائش پر پابندی لگادی گئی ہے۔ 

No comments:

Post a Comment