بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے امام الحق قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے میں جب انہیں پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا تو سابق کرکٹرز اور میڈیا نے انہیں سفارشی کھلاڑی قرار دیا حالانکہ امام الحق نے اپنے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کے خلاف ابوظہبی میں سنچری بنائی اور پھر دورہ انگلیںڈ و آئرلینڈ کے دوران دونوں پریکٹس میچز میں نصف سنچریاں بنائیں۔
پاکستان ٹیم میں امام الحق کی سلیکشن پر ہونے والی غیر ضروری تنقید اور شور شرابے کی بازگشت ڈبلن میں بھی سنائی دی۔
امام الحق کی کارکردگی کے بعد آئرش میڈیا بھی حیران تھا کہ اس باصلاحیت کھلاڑی پر تنقید کی کیا وجہ ہے۔ اس بارے میں میچ کے بعد جب ایک مقامی مقامی صحافی نے کپتان سرفراز احمد سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے جب امام الحق کو منتخب کیا تو ہمیں اس کی صلاحیتوں پر اعتماد تھا۔
انہوں نے کہا کہ امام الحق نے اسپیشل اننگز کھیلی اور بہت سارے سوالوں کا جواب دے دیا۔
ڈبلن میں اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے امام الحق نے ناقابل شکست 74 رنز بناکر پاکستان کے 160 رنز کے ہدف کو آسان کردیا۔
No comments:
Post a Comment