ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے بھارت کا انکار: ہربھجن اپنے ہی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے - A.H News1

ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے بھارت کا انکار: ہربھجن اپنے ہی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

Share This


ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے بھارت کا انکار: ہربھجن اپنے ہی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

نئی دلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف اسپنر ہربھجن سنگھ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کرنے پر اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے۔
ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بھارت کو نئی طرز کی کرکٹ لازمی کھیلنا چاہیے، انہیں نہیں معلوم کہ کرکٹ بورڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ کیوں نہیں کھیلنا چاہتا اور بورڈ کو کس چیز کا خوف ہے۔
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ گلابی گیند سے کھیلنا اتنا مشکل نہیں جتنا بظاہر دکھتا ہے، یہ ایک دلچسپ فارمیٹ ہے اور ہمیں بھی لازمی ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنا چاہیے۔
ہربھجن سنگھ کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا کہ جب بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے چیف ویندود رائے نے کرکٹ بورڈ کے ڈے نائٹ ٹیسٹ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کھل کر حمایت کی۔
ویندور رائے کا کہنا تھا کہ اگربھارت سیریز جیتنے کے لیے گلابی گیند سے نہیں کھیلنا چاہتا تو اس میں کوئی غلط بات نہیں، ہر وہ ٹیم جو گراؤنڈ میں آتی ہے وہ کامیاب ہونے کے لیے آتی ہے جب کہ 30 سال قبل بھارت ٹیسٹ میچ صرف ڈرا کرنے کے لیے کھیلتا تھا لیکن آج ہم جیت کے لیے میدان میں اُترتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment