عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم کی لکیر نہیں ہے، مولا بخش چانڈیو - A.H News1

عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم کی لکیر نہیں ہے، مولا بخش چانڈیو

Share This


عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم کی لکیر نہیں ہے، مولا بخش چانڈیو

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرمولا بخش چانڈیو عمران خان اور ن لیگ دونوں پر برس پڑے، کہا کہ عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم کی لکیر نہیں ہے۔
مولابخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان 100 روزہ پروگرام پیش کرکے وزیر اعظم بننے کی خواہش پوری کر رہے ہیں، خان صاحب جو 5 سال میں نہ کرسکے 100 دن میں کیا کریں گے؟
انہوں نے دعویٰ کیا کہ الیکشن آنے دیں، 100 سنار کی ایک لوہار کی ہوگی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ’میاں صاحب اپنی ذات کے لیے اداروں پر حملہ آور ہیں، وہ اپنے مفادات کے لیے شیخ مجیب کے راستے پر چل پڑے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی چوری میں پکڑے جانے کے بعد میاں صاحب کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔

No comments:

Post a Comment