کے پی کے تباہ اور کراچی کرچی کرچی ہوگیا اس پر نیب کو پوچھنا چاہیے: شہبازشریف - A.H News1

کے پی کے تباہ اور کراچی کرچی کرچی ہوگیا اس پر نیب کو پوچھنا چاہیے: شہبازشریف

Share This

کے پی کے تباہ اور کراچی کرچی کرچی ہوگیا اس پر نیب کو پوچھنا چاہیے: شہبازشریف

Image result for shahbaz sharif 22 may 2018

اوکاڑہ: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا تباہ ہوگیا اور زرداری نےکراچی کو کرچی کرچی کردیا لہٰذا نیب کو ان سے پوچھنا چاہیے۔
اوکاڑہ میں اسپتال کی اپ گریڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اوکاڑہ کے اسپتال کی بلڈنگ پرانی تھی لیکن عمارت کی خوبصورتی میں اضافہ کیا اور ہیلتھ کیئر کے شعبہ جات قائم کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ جات لاہور یا کراچی کے کسی بھی پرائیویٹ اسپتال کے ہم پلہ ہوں گے، جن کمپنیوں نے سی ٹی اسکین مشینیں مہیا کی ہیں وہی انہیں چلارہی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گالیاں دینے والے گالیاں دیتے رہے اور ہم کام کرتے رہے، پنجاب پھر ٹاپ پر ہے، اپنے آپ پر کچھ رحم کرو۔
شہبازشریف کا کہنا تھاکہ دھرنے والوں نے اپنا وقت ضائع کیا اور دنیا میں پنجاب کا نام ہوا، جھوٹا نیازی کا ہر الزام ہوا اور زرداری بری طرح ناکام ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب اب نیا بہانہ ڈھونڈیں گے، نیازی صاحب نے 5 سال میں کے پی کو برباد کیا، ہم نے عوام کی خدمت کی ہے، تعلیم، صحت، سڑکوں اور دیگر شعبوں میں کام کیے ہیں، سچی عزت ملتی ہے صرف کام سے، کچھ نہیں ہوتا نیازی کے الزام سے، اگر عوام نے خادم پاکستان چنا تو پورے پاکستان کے عوام کی خدمت کریں گے۔
انہوں نے عمران خان کے 100 دن کے پلان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 100 دن کا وژن دینے والے کس کو بے وقوف بنارہے ہیں، کس کو دھوکا دے رہیں ہیں، عمران خان نے 5 سال میں خیبرپختونخوا میں کوئی کام نہیں کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا تباہ ہوگیا، نیب کو پوچھنا چاہیے، زرداری نے کراچی کو کرچی کرچی کردیا اور کئی سو ارب ہڑپ کردیے، اگر ان کا احتساب نہیں ہوگا تو پاکستان اقبال اور قائد کا پاکستان نہیں بن سکتا، نیب بلا تفریق احتساب کرے گی تو دنیا گواہی دے گی لیکن پنجاب میں نیب کی عملداری ہے، اچھے کام کی تعریف اور خراب کام پر پکڑ ہونی چاہیے۔
پارٹی کو خیرباد کہنے والوں سے متعلق سوال پر شہبازشریف نے کہا کہ پارٹی کو چھوڑنے والوں کے لیے دعا کرسکتا ہوں، نوازشریف ہمارے قائد ہیں اور میں پارٹی کا صدر ہوں، پارٹی پالیسی مشاورت سے بنتی ہے لیکن ضروری نہیں کہ پارٹی کے تمام رہنماؤں کی سوچ میری سوچ سے ملتی ہو، یہی تو جمہوریت ہے، جو مسلم لیگ (ن) میں ہے، ضروری نہیں وہ میری رائے سے اتفاق کریں۔ 

No comments:

Post a Comment