ہم نے مشرف کو دودھ سے مکھی کی طرح نکالا، آصف زرداری - A.H News1

ہم نے مشرف کو دودھ سے مکھی کی طرح نکالا، آصف زرداری

Share This


ہم نے مشرف کو دودھ سے مکھی کی طرح نکالا، آصف زرداری


Image result for asif ali zardari


سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے پرویز مشرف کو دودھ سے مکھی کی طرح نکالا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ایک آمر کو گھر بھیجنا میرے لیے بہت ضروری تھا، ہم نے مشرف کو دودھ سے مکھی کی طرح نکالا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں مشرف کے معاملے پر آصف زرداری میرے پاس آئے تھے، اگر نواز شریف کے پاس جاتا تو اور بہت سے کام کرواتا لیکن میرا اس سے کیا تعلق ہے۔
سابق صدر نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بل کی منظوری پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فاٹا کا انضمام ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی سوچ تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں فاٹا میں سیاست شروع ہوئی اور بے نظیر بھٹو فاٹا کے انضمام کے لیے عدالت گئیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ کچھ دوست مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے اپنے دور میں فاٹا کو کے پی کے میں شامل کیوں نہیں کیا تو انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ جب صدر تھا تو ایوان صدر میں جرگہ بلایا تھا۔

No comments:

Post a Comment