لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کے تین وکٹ پر 136 رنز - A.H News1

لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کے تین وکٹ پر 136 رنز

Share This


لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کے تین وکٹ پر 136 رنز

لندن: پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا لیے ہیں۔
پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو حارث سہیل 21 اور اظہر علی 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ پاکستان کو کھیل کے پہلے سیشن میں دو وکٹوں کو نقصان اٹھانا پڑا۔
پاکستان کی دوسری وکٹ حارث سہیل کی صورت میں گری۔ وہ 39 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ 
گرین شرٹس کو تیسرا نقصان 119 رنز کے مجموعے پر ہوا جب اظہر علی 50 رنز بنانے کے بعد اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔
کھانے کے وقفے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے تھے اور اسد شفیق اور بابر اعظم وکٹ پر موجود تھے۔
میچ پہلے روز قومی ٹیم کے بولرز چھائے رہے اور میزبان ٹیم کا کوئی بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔
لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف انگلش ٹیم اپنے کم ترین اسکور 184 رنز پر ڈھیر ہوئی۔

No comments:

Post a Comment