سلمان خان کی فلم کا گانا بالی وڈ کا سب سے مقبول گیت بن گیا - A.H News1

سلمان خان کی فلم کا گانا بالی وڈ کا سب سے مقبول گیت بن گیا

Share This


سلمان خان کی فلم کا گانا بالی وڈ کا سب سے مقبول گیت بن گیا

بالی وڈ میں 100 کروڑ کی سب سے زیادہ فلمیں دینے والے سلمان خان کی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا ’سواگ سے کرینگے سب کا سواگت‘ یو ٹیوب پر سب سے مقبول بالی وڈ گانے کا ویڈیو بن چکا ہے۔
اس گانے نے رنویر سنگھ کی فلم ’بے فکرے‘ کے گانے ’نشے سے چڑھ گئی‘ سے نمبر ون کا تاج چھینا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں گانوں کے میوزک ڈائریکٹر وشال اینڈ شیکھر ہیں اور دونوں فلمیں ”یش راج“ بینر کی ہیں۔
یو ٹیوب جب سے آیا ہے سب کی گنتی بتارہا ہے کہ کون کتنا دیکھا جارہا ہے کون کتنا مقبول ہے، سب کو صرف ایک ’کلک‘ سے پتا لگ جاتا ہے۔ یو ٹیو ب پرہٹس، لائیک اور ڈس لائیک سب کے سامنے ہوتے ہیں، اس میں محنت اور مقبولیت کے ساتھ چالاکی اور چالبازیاں بھی ہوتی ہیں لیکن جو گنتی سامنے ہے اس کا کوئی چیلنج نہیں کرسکتا۔
سلمان اور کترینہ کی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا گانے  ’سواگ سے کریں گے سب کا سواگت‘ 20 نومبر 2016 کو یو ٹیوب پر ریلیز ہوا یعنی صرف 175 دن میں اس گانے کو 42 کروڑ 55 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا اور اس گانے کو روزانہ دیکھے جانے کی اوسط تقریباً 25 لاکھ ہے۔ 

No comments:

Post a Comment