سلمان خان کا سونم کو شادی پر مہنگا ترین تحفہ - A.H News1

سلمان خان کا سونم کو شادی پر مہنگا ترین تحفہ

Share This


سلمان خان کا سونم کو شادی پر مہنگا ترین تحفہ

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے سونم کپور کو شادی میں نہایت قیمتی کار تحفے میں دی ہے۔
سلمان خان اداکاری کے ساتھ ساتھ دریا دلی کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر اپنے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کو قیمتی تحائف دیتے ہیں۔
سلو میاں نے حال ہی میں فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں اپنے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ سونم کپور کی شادی میں شرکت کی جہاں انہوں نے شاہ رخ خان، انیل کپور اور رنویر سنگھ کے ساتھ جم کر موج مستی کی۔
لیکن اب بھارتی میڈیا میں شادی میں سلو میاں کی جانب سے سونم کپور کو لگژری کار تحفے میں دینے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے سونم کپور اور آنند اہوجا کو شادی کے موقع پر 90 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی اوڈی کار تحفے میں دی ہے۔

No comments:

Post a Comment