کراچی میں سورج آج بھی آگ برسانے لگا، پارہ 42 تک پہنچ گیا - A.H News1

کراچی میں سورج آج بھی آگ برسانے لگا، پارہ 42 تک پہنچ گیا

Share This
کراچی میں سورج آج بھی آگ برسانے لگا، پارہ 42 تک پہنچ گیا

Image result for karachi ki garmi

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی اور شہرِ قائد میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں دن 2 بجے درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ شہر میں شمال مغرب سے 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار  سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 4 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جاری ہیٹ ویو کی لہر  جمعرات تک برقرار رہ سکتی ہے اور جمعہ (25 مئی) سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔
گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
تاہم راولپنڈی، بالائی خیبرپختونخوا، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
احتیاطی تدابیر:
اگر ہوا نہ ہو تو شہری لو لگنے، ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں۔
ہیٹ اسٹروک اُس وقت ہوتا ہے جب انسانی جسم اندرونی درجہ حرارت کو کم رکھنے کے لیے تیزی سے پسینہ خارج کرتا ہے تاکہ جسم کو باہر سے ٹھنڈک پہنچائی جاسکے۔

No comments:

Post a Comment