بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ، 3 بچےاور ایک خاتون شہید

راولپنڈی: ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 شہری شہید ہوگئے جن میں خاتون اور بچے شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔
لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوگئے۔
No comments:
Post a Comment