آسٹریلیا میں پاکستانی طالب علم پر نسل پرستوں کا تشدد - A.H News1

آسٹریلیا میں پاکستانی طالب علم پر نسل پرستوں کا تشدد

Share This

 آسٹریلیا میں پاکستانی طالب علم پر نسل پرستوں کا تشدد

 پاکستانی طالب علم پر نسل پرستوں نے حملہ کر کے ناک  کی ہڈی توڑ دی۔ فوٹو : سوشل میڈیا
نیو کاسل: 
پاکستانی طالب علم عبداللہ قیصر کو آسٹریلیا میں نسل پرست گروہ نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی نیو کاسل میں زیر تعلیم 22 سالہ پاکستانی طالب علم عبد اللہ قیصر کو نسل پرست گروہ نے یونیورسٹی کے احاطے میں تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پاکستانی طالب علم کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
پاکستانی طالب علم پر حملے کا واقعہ اُس وقت پیش  آیا جب وہ اپنی کار میں یونیورسٹی کی لائبریری کی جانب جا رہے تھے کہ اس دوران 6 سے 7 افراد پر مشتمل گروہ نے راستہ روک کرانہیں تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
عبداللہ قیصر کو تشدد کا نشانہ بناتے وقت نسل پرست گروہ کے ارکان پاکستان مخالف نعرے لگا رہے تھے اور طالب علم کو پاکستان واپس جانے کا کہہ رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ واقعہ نسل پرستی کا شاخسانہ محسوس نہیں ہوتا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عبداللہ قیصر گزشتہ برس فروری میں انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے آسٹریلیا پہنچے تھے۔

No comments:

Post a Comment