ڈوپنگ میں معطل احمد شہزاد کو کوچنگ کورس میں شرکت سے روک دیا گیا - A.H News1

ڈوپنگ میں معطل احمد شہزاد کو کوچنگ کورس میں شرکت سے روک دیا گیا

Share This

ڈوپنگ میں معطل احمد شہزاد کو کوچنگ کورس میں شرکت سے روک دیا گیا

الزام ثابت ہونے پر احمد شہزاد کو 2 سال پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے فوٹو:فائل

 لاہور: 
ڈوپنگ کیس میں معطل احمد شہزاد کو پی سی بی لیول ون کوچنگ کورس میں شرکت سے روک دیا گیا۔
گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے کورس کے شرکاء کے گروپ فوٹو میں مصباح الحق، محمد حفیظ کیساتھ احمد شہزاد اور دیگر کرکٹرز بھی موجود تھے۔ تاہم اب پی سی بی کی جانب سے احمد شہزاد کو کورس میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے بعد ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھی فارغ کئے جانے والے اوپنر نے 27جولائی کو اپنا جواب کو جمع کروایا تھا، تاحال اس ضمن میں مزید پیش رفت نہیں ہوئی، الزام ثابت ہونے پر انہیں 2 سال پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ احمد شہزاد پر ماری جوانا استعمال کرنے کا الزام ہے۔ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران لیا گیا تھا جو مثبت آگیا ہے۔

No comments:

Post a Comment