سلمان خان سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے - A.H News1

سلمان خان سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے

Share This

سلمان خان سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے

سلمان خان کی ریس3 دیکھنے کا مطلب وقت اور پیسے ضائع کرنا ہے، سوشل میڈیا صارفین  فوٹو:فائل

ممبئی: 
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’’ریس3‘‘ کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا گیا ہے جس کی اطلاع ٹوئٹر پر دیتے ہوئے سلمان خان نے شائقین سے فلم دیکھنے کی اپیل کی اور کہا ’’زندگی کی اس ریس میں کون آگے بڑھتا ہے؟‘‘
سلمان خان کے مداحوں نے’’ریس3‘‘ دیکھنا تو دور اُلٹا سلمان خان کا مذاق اڑا دیا اور کہا ’’ریس3‘‘ اتنی بُری فلم ہے کہ اسے دیکھنے کا مطلب وقت اور پیسے ضائع کرنا ہے۔ ایک صارف نے سلمان خان کی ٹوئٹ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کی فلم’’ریس3‘‘ دیکھ کر زندہ رہنا مشکل ہے، میں یہ فلم دیکھے بغیر بھی زندہ رہ سکتاہوں۔
ایک صارف نے ’’ریس3‘‘ کو بے حد بُری فلم قراردیتے ہوئے کہا بہت مشکل سے ہم نے فلم ایک بار دیکھی ہے اب دوبارہ دیکھنے کی طاقت نہیں بچی۔
واضح رہے کہ سلمان خان، بوبی دیول اورجیکولین فرنینڈس کی فلم’’ریس3‘‘ 2018 کی بدترین فلم قرار پائی ہے۔

No comments:

Post a Comment