شاہد آفریدی کریبیئن پریمیئر لیگ سے دستبردار - A.H News1

شاہد آفریدی کریبیئن پریمیئر لیگ سے دستبردار

Share This

شاہد آفریدی کریبیئن پریمیئر لیگ سے دستبردار

Image result for shahid afridi
کراچی: 
شاہد آفریدی انجری کے سبب کریبیئن پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کا گھٹنے کی انجری سے نجات کیلیے بحالی پروگرام چل رہا ہے، اس لئے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس مرتبہ سی پی ایل میں جمیکا تلاواز کی نمائندگی نہیں کر سکوں گا۔
بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ گھر بیٹھ کر ٹیم کو بھرپور سپورٹ کروں گا، مجھے یقین ہے کہ عماد وسیم میرا خلا پر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ کریبیئن پریمیئر لیگ کا آغاز آج ہو رہا ہے جب کہ شاہد آفریدی کو رواں سال جمیکا تلاواز کی جانب سے منتخب کیا گیا تھا۔

No comments:

Post a Comment