عمران خان سے شاہ زین بگٹی کی ملاقات، حکومت سازی کیلیے حمایت کا اعلان - A.H News1

عمران خان سے شاہ زین بگٹی کی ملاقات، حکومت سازی کیلیے حمایت کا اعلان

Share This

عمران خان سے شاہ زین بگٹی کی ملاقات، حکومت سازی کیلیے حمایت کا اعلان

شاہ زین بگٹی اور انکی جماعت کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے،عمران خان۔ فوٹو: فائل
بنی گالا: 
چیئرمین نے تحریک انصاف نے شاہ زین بگٹی کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں تحریک انصاف کی سینئر قیادت بھی شریک تھی۔
ملاقات میں شاہ زین بگٹی نے اپنے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف بلوچستان کے بنیادی مسائل حل کرے جب کہ سی پیک پاکستان اور بلوچستان کے لوگوں کیلئے گیم چینجر ہے اور قانون کے مطابق روزگار کا پہلا حق گوادر کے لوگوں کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وزیراعظم کے لیے حمایت کریں گے۔
عمران خان نے شاہ زین بگٹی کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا احساس محرومی ختم کرنے کے لئے شاہ زین بگٹی اور ان کی جماعت کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے کیوں کہ بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ تحریک انصاف کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

No comments:

Post a Comment