بچوں کے پولیس موبائل چلانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی ایس پی ماڑی پور معطل - A.H News1

بچوں کے پولیس موبائل چلانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی ایس پی ماڑی پور معطل

Share This

بچوں کے پولیس موبائل چلانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی ایس پی ماڑی پور معطل

پولیس موبائل ڈی ایس پی ماڑی پور اصغر مسعود کے زیر استعمال ہے ۔ (فوٹو : اسکرین گریب)

 کراچی: 
شہر قائد میں کم عمر بچوں کی جانب سے پولیس موبائل استعمال کرنے پر والد ڈی ایس پی ماڑی پور اصغر مسعود کو معطل کردیا گیا۔
 نیوز کے مطابق آج صبح ایک پولیس موبائل کو کم عمر بچے ڈرائیو کرکے ناشتہ کرنے بہادر آباد چلے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
واقعے کے بعد آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کے حکم پر تحقیقات ہوئیں جس سے ثابت ہوا کہ یہ پولیس موبائل ڈی ایس پی ماڑی پور اصغر مسعود کے زیر استعمال ہے اور یہ ان کے بچے ہیں۔
غفلت برتنے پر آئی جی نے ڈی ایس پی ماڑی پور اصغر مسعود کو معطل کردیا جب کہ معاملے کی مزید چھان بین اور محکمانہ کارروائی جاری ہے۔

No comments:

Post a Comment