پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے معاملات طے پا گئے - A.H News1

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے معاملات طے پا گئے

Share This

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے معاملات طے پا گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے معاملات طے پا گئے جس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2021 میں ہوگی۔

 نیوز کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے لیے معاملات طے پاگئے جس کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2021 میں ہوگی جس میں ایک ٹی ٹوئنٹی اور 3 ٹیسٹ میچز جولائی 2021 میں ویسٹ انڈیز میں ہوں گے جب کہ 2 ٹی ٹوئنٹی میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔
امریکا میں کھیلے جانے والے میچز کے لیے قومی ٹیم امریکی شہر فلوریڈا جائے گی۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز 2021 میں ہی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے متحدہ عرب امارات آئے گی۔

No comments:

Post a Comment