ورون دھون والد کے لئے درزی بن گئے - A.H News1

ورون دھون والد کے لئے درزی بن گئے

Share This

ورون دھون والد کے لئے درزی بن گئے

 ورون دھون نے والد کی سالگرہ پر اپنے ہاتھ سے شرٹ سی کر انہیں تحفے میں دی۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: 
بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون اپنے والد و ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی خاطر درزی بن گئے۔

فلم ’جڑواں‘ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد  ورون دھون  کا شمار صف اول کے اداکاروں میں ہونے لگا ہے جب کہ بڑے سے بڑا ہدایت کار انہیں اپنی فلم میں شامل کرنے کے لئے آفر لئے کھڑا ہے لیکن ورون فلم کے انتخاب کے معاملے میں کافی محتاط نظر آتے ہیں تاہم اب ان کی   فلم ’سوئی دھاگا‘ کی شوٹنگ زوروشور سے جاری ہے جس میں وہ درزی کا کردار ادا کرتے نظرآئٰیں گے۔
کردار میں ڈھل جانے والے ورون دھون نے فلم ’سوئی دھاگا‘ کے ذریعے سلائی کے فن کو ایسے سیکھا کہ وہ ایک ماہر درزی کی طرح نظرآنے لگے  اوراپنے اس فن کا مظاہرہ انہوں نے والد کی سالگرہ پرکیا۔
ورون دھون نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر اپنے والد اور معروف ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی سالگرہ کے موقع پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے والد کی سالگرہ کو یادگار اور منفرد بنانے کے لئے اپنے ہاتھ سے سی ہوئی شرٹ بنا کر انہیں  تحفے میں دی جوکہ تین گھنٹے کی جدو جہد کے بعد تیار کی گئی۔
ورون دھون نے ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ  خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پاپا دیکھو آپ کا بیٹا سوئی دھاگے میں ماہر ہو گیا ہے اور یہ شرٹ میری طرف سے والد کو بڑی محنت کا چھوٹا سا تحفہ ہے۔

No comments:

Post a Comment