ٹیسٹ کرکٹر جنید خان کے ہاں بچے کی پیدائش - A.H News1

ٹیسٹ کرکٹر جنید خان کے ہاں بچے کی پیدائش

Share This

ٹیسٹ کرکٹر جنید خان  کے ہاں بچے کی پیدائش

جنید خان نے اپنے بیٹے کا نام محمد آیان خان رکھا ہے۔ ۔ فوٹو: ایکسپریس

پشاور: 
قومی ٹیسٹ کرکٹر جنید خان  بیٹے کے باپ بن گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر جنید خان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جنید خان کے پہلے بیٹے کی پیدائش پشاور کے نجی اسپتال میں ہوئی۔
صوابی سے  تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر نے بچے کی پیدائش کے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی آمد سے ان کی فیملی مکمل ہوگئی۔
جنید خان نے اپنے نومولود بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، اپنی پوسٹ میں انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور دعاؤں کی اپیل کی۔ جنید خان نے اپنی ٹوئٹ میں بیٹے کا نام بھی بتایا، جو محمد آیان خان رکھا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment