شیخ رشید کا 32 ریلوے اسٹیشنز اپ گریڈ کرنے کا اعلان - A.H News1

شیخ رشید کا 32 ریلوے اسٹیشنز اپ گریڈ کرنے کا اعلان

Share This
شیخ رشید کا 32 ریلوے اسٹیشنز اپ گریڈ کرنے کا اعلان

وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملک کے مختلف شہروں کے 32 ریلوے اسٹیشنز اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹریک کے دونوں اطراف درخت لگائیں گے، ریلوے اسٹیشنوں پر پلازے اور فوڈ اسٹریٹس بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ قابضین ریلوے کی زمین چھوڑ دیں کیونکہ محکمہ ریلوے بڑے شہروں میں 5 ہزار کواٹرز بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کے تمام اسپتالوں کو اپ گریڈ کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چکلالہ اور مارگلہ اسٹیشن کو فوری اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آن لائن بکنک کا نظام بھی بہترکریں گے،ای ٹکٹنگ کو متعارف کرائیں گے، معذور افراد کے مسائل حل کرنے کے خصوصی اقدامات کریں گے۔
ریلوے میں ایک فیصد بھی کرپشن برداشت نہیں کریں گے، ہر پاکستانی ہمارا احستاب کرے، ہم کھلے دل سے ان کو خوش آمدید کہیں گے۔
شیخ رشید نے 20 ہزار افراد کو نوکریاں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی گرمیوں سے پہلے اپنا نظام بہترین بنا دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت ریلوے ٹریک کو ڈبل کریں گے اور ایران جانے والے زائرین کو بھی ٹرین کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کا 37 ارب روپے خسارہ ہے جسے کم کریں گے، خسارے کی وجوہات بھی دیکھیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں کہا ہے کہ کرپشن کے لیے زیرو ٹالرنس ہونی چاہیے، ریلوے میں کرپشن کو بالکل بھی برداشت نہیں کریں گے اور کمیشن مافیا کو ختم کریں گے۔

No comments:

Post a Comment