کم جانگ ان امریکی صدر سے تاریخی ملاقات کیلئے سنگاپور پہنچ گئے - A.H News1

کم جانگ ان امریکی صدر سے تاریخی ملاقات کیلئے سنگاپور پہنچ گئے

Share This


کم جانگ ان امریکی صدر سے تاریخی ملاقات کیلئے سنگاپور پہنچ گئے

شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات کے لیے سنگاپور پہنچ گئے۔
سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر خارجہ ویویان بلکرشنان نے کم جانگ ان کا استقبال کیا اور ان کے استقبال کی ایک تصویر بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی۔
شمالی کوریا کے سپریم لیڈر آج سنگاپور کے وزیراعظم لی ہیسن لونگ سے ملاقات کریں گے جس میں مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔









امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جانگ ان کے درمیان 12 جون کو ملاقات شیڈول ہے جس کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ سنگاپور کے وزیراعظم کا صحافیوں کو بتانا تھا کہ اس ملاقات پر 15 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔
دوسری جانب کینیڈا میں جی سیون کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں کم جانگ ان اپنے عوام کے لیے کچھ اچھا کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ان کے پاس اچھا موقع ہے اور ایسا موقع دوبارہ نہیں آئے گا۔
امریکی صدر نے قیاس آرائی کی کہ اگر کم جانگ ان سے ملاقات ہوئی تو انہیں معلوم ہے کہ ملاقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ان کے خیال میں وہ ملاقات کے پہلے منٹ میں ہی جان لیں گے کہ ملاقات کیسی ہوگی لیکن اگر ملاقات سودمند نہ ہوئی تو وہ کم از کم آپس میں مل ہی لیں گے۔

No comments:

Post a Comment