نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے گاڑی واپس لینے کا حکم - A.H News1

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے گاڑی واپس لینے کا حکم

Share This


نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے گاڑی واپس لینے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ریٹائرڈ) دوست محمد خان سے سپریم کورٹ کی گاڑی واپس لینے کا حکم دے دیا۔
سرکاری گاڑیوں کےاستعمال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ دوست محمد خان اب جج نہیں بلکہ سیاسی سیٹ پرکام کررہے ہیں، اب پتہ چلا کیوں فل کورٹ ریفرنس نہیں لے رہے تھے۔
عدالت نے صوبے کے تمام غیر متعلقہ افراد سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے۔
دوسری جانب محکمہ نظم و نسق بلوچستان نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق صوبائی وزرا، مشیروں اور معاونین پر آج سے ایک لاکھ روپے یومیہ جرمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

No comments:

Post a Comment