حفیظ آئی سی سی مخالف متنازع انٹرویو کے معاملے میں کلیئر قرار - A.H News1

حفیظ آئی سی سی مخالف متنازع انٹرویو کے معاملے میں کلیئر قرار

Share This


حفیظ آئی سی سی مخالف متنازع انٹرویو کے معاملے میں کلیئر قرار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو ایک انٹرویو میں آئی سی سی کے خلاف بیان کے معاملے میں کلئیر قرار دے دیا ۔
پی سی بی نے محمد حفیظ کو آئی سی سی کے خلاف بیان دینے پر شوکاز دیتے ہوئے آج ذاتی طور پر بھی طلب کیا تھا۔
آل راؤنڈر تین رکنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا موقف بیان کیا۔
محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انہوں نے آئی سی سی پر تنقید نہیں کی بلکہ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کو بہتر بنانے کی تجویز دی تھی لیکن بدقسمتی سے ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
کمیٹی نے حفیظ کو مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں کلیئر قرار دے دیا ۔

No comments:

Post a Comment