اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ پرسرکاری خزانے میں فراڈ کی فردجرم عائد - A.H News1

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ پرسرکاری خزانے میں فراڈ کی فردجرم عائد

Share This


اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ پرسرکاری خزانے میں فراڈ کی فردجرم عائد

اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارا پر سرکاری خزانے سے ایک لاکھ ڈالر کے غلط استعمال کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
اسرائیلی کی وزارت انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اٹارنی جنرل نے سارا نیتن یاہو پر سرکاری خزانے کا غلط استعمال کر کے دعوتیں اڑانے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔
اس سے قبل جب 1977 میں اسرائیلی وزیراعظم اسحٰق رابن کی اہلیہ پر جرم ثابت ہوا تھا تو انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
اس بات کا امکان ہے کہ نیتن یاہو شاید اپنے عہدے سے استعفیٰ نہ دیں تاہم اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس فیصلے سے نیتن یاہو کو سیاسی طور پر دھچکا ضرور پڑے گا اور ہو سکتا ہے کہ آنے والے مہینوں یا اگلے برس کے اوائل میں انہیں بھی اس قسم کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے۔
خیال رہے کہ کرپشن اور غیر قانونی طور پر مہنگے تحائف وصول کرنے کے الزام میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے بیٹے یائر نیتن یاہو کے خلاف بھی پولیس تفتیش کر چکی ہے۔

No comments:

Post a Comment