رہنما پیپلز پارٹی نثار کھوڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد - A.H News1

رہنما پیپلز پارٹی نثار کھوڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد

Share This


رہنما پیپلز پارٹی نثار کھوڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔
الیکشن ٹربیونل نے پی ایس 11 لاڑکانہ 2 سے نثار کھوڑو کے کاغذات مسترد کیے۔
الیکشن ٹریبونل کے مطابق نثار کھوڑو نے کاغذات نامزدگی میں 3 کے بجائے 2 بیویاں اور 4 بچے ظاہر کیے تھے۔
ٹریبونل کے مطابق ایک بیوی، ایک بیٹی اور 166 ایکڑز اراضی چھپانے پر نثار کھوڑو کے کاغذات مسترد کیے گئے۔
دوسری جانب نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں کوئی چیز نہیں چھپائی، ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کروں گا۔

No comments:

Post a Comment