حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ، ذرائع
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے وزارت خزانہ کی طرف سے بجھوائی گئی سمری وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نہ کرنے سے معیشت کو روزانہ ایک ارب 90 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو نہ روکا تو معیشت پرمنفی اثرات ہوں گے۔
واضح رہےکہ اوگرا نے یکم جون سے پیٹرول کی قیمت 8 روپے 37 پیسے، ڈیزل ساڑھے 12 روپے اور مٹی کا تیل 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔
گزشتہ دور حکومت میں اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کی تھی تاہم حکومت نے اس کا فیصلہ آنے والی نگران حکومت پر چھوڑدیا تھا۔

No comments:
Post a Comment