سپریم کورٹ نے انتخابی امیدواروں کو دیواروں پر تشہیری مہم چلانے سے روک دیا - A.H News1

سپریم کورٹ نے انتخابی امیدواروں کو دیواروں پر تشہیری مہم چلانے سے روک دیا

Share This


سپریم کورٹ نے انتخابی امیدواروں کو دیواروں پر تشہیری مہم چلانے سے روک دیا

لاہور: سپریم کورٹ نے انتخابی امیدواروں کو دیواروں پر تشہیری مہم چلانے سے روک دیا۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے امیدواروں کو دیواروں پر تشہیری مہم چلانے سے روک دیا۔
اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرائے اور کمیشن ضابطہ اخلاق سے متعلق تشہیری مہم میڈیا پر چلائے۔
جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بینر اور پوسٹرز لگنے چاہئیں تاکہ لوگوں کو امیدوار کا پتا چل سکے، عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر ایک ہی ذمہ داری باقی رہ گئی ہے، اللہ خیر رکھے الیکشن کی ذمہ داری نبھا سکیں۔

No comments:

Post a Comment