26 ماہ کی مسلسل کھدائی کے بعد تھر سے کوئلہ نکل آیا - A.H News1

26 ماہ کی مسلسل کھدائی کے بعد تھر سے کوئلہ نکل آیا

Share This


26 ماہ کی مسلسل کھدائی کے بعد تھر سے کوئلہ نکل آیا

تھر کول ایریا سے پہلی بار کھدائی کے دوران کوئلہ نکل آیا، 140 میٹر کی کھدائی کے بعد کوئلے کی پہلی تہہ ظاہر ہوگئی۔
اینگروکول مائنز کمپنی کے ترجمان کے مطابق 140 میٹر کھدائی کے بعد کوئلے تک رسائی مل گئی ہے اور کوئلے کی پہلی تہہ ظاہر ہو گئی ہے۔
ترجمان شمس الدین شیخ کے مطابق 26 ماہ کی مسلسل محنت اور کھدائی کے بعد یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس موقع پر کمپنی کے ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا اور نعرے لگائے۔
عام طور پر کہا جاتا ہے پاکستان کے توانائی مسائل کا حل تھر میں دفن ہے، اپریل 2016 میں تھر کے ایک بلاک سے سالانہ 38 لاکھ ٹن کوئلہ نکالنے کے کام کا آغاز ہوا تھا۔
2019 کی پہلی ششماہی تک تھر سے نکلنے والے کوئلے سے بجلی بننے کا عمل شروع ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

No comments:

Post a Comment