خبردار! غیر محرم خاتون کو دل، بوسہ یا پھول جیسے ایموجیز بھیجنا مہنگا پڑسکتا ہے - A.H News1

خبردار! غیر محرم خاتون کو دل، بوسہ یا پھول جیسے ایموجیز بھیجنا مہنگا پڑسکتا ہے

Share This


خبردار! غیر محرم خاتون کو دل، بوسہ یا پھول جیسے ایموجیز بھیجنا مہنگا پڑسکتا ہے

سعودی عرب میں مجلس شوریٰ نے انسداد ہراسانی قانون کی منظوری دے دی۔
قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو ہراساں کرنے پر زیادہ سے زیادہ 5 سال قید اور تین لاکھ ریال جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے، قانون حتمی منظوری کے لیے خادم الحرمین شریفین کو بھجوادیا گیا۔
قانون کی مںظوری کے بعد سعودی عرب میں سوشل میڈیا کے ذریعے بھی کسی غیر محرم خاتون کو دل، بوسہ یا پھول جیسے عاشقانہ ایموجیز بھیجنا مہنگا پڑسکتا ہے۔
سعودی قانونی ماہر خالد بابطین نے گزشتہ روز مجلس شوریٰ کی جانب سے منظور کئے جانے والے انسداد ہراسانی قانون کے مسودے پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماہرانہ تجزیہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ نئے قانون میں ایسی بھی دفعات شامل کی گئی ہیں جن کے تحت کوئی بھی غیر محرم مرد اور عورت ایک دوسرے کو یا ان میں سے کوئی معاشقانہ ایموجیز بھیجتے ہوئے پکڑے گئے تو اسے ناجائز تعلقات کے زمرے میں سمجھا جائے گا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ گزشتہ دنوں ایک شخص نے سوشل میڈیا کے توسط سے شادی شدہ خاتون کو پھول کی ایموجی بھیجی، جس پر شوہر نے اس شخص کے خلاف مقدمہ قائم کردیا اور اسے ڈیڑھ لاکھ ریال کی ادائیگی کے بعد جان بخش دی گئی۔
یاد رہے کہ مجلس شوریٰ نے نئے قانون کی حتمی منظوری کیلئے مسودہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو بھیجوا دیا ہے۔
پہلی بار قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو دو برس تک قید یا ایک لاکھ سعودی ریال جرمانہ کیا جاسکتا ہے جبکہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے والے کو 5 برس تک قید اور 3 لاکھ سعودی ریال تک کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment