سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی پیر کو جی ایچ کیو طلب - A.H News1

سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی پیر کو جی ایچ کیو طلب

Share This


سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی پیر کو جی ایچ کیو طلب

روالپنڈی: ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) اسد درانی کو 28 مئی کو جی ایچ کیو طلب کیا جارہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کتاب اسپائی کرانیکل پر اسد دارنی سے منسوب خیالات پر وضاحت کیلئے انہیں بلایاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ تمام حاضر اور ریٹائرڈ فوجیوں پر لاگو ہوتا ہے اور کتاب میں ان سےمنسوب خیالات اس کی خلاف ورزی ہے۔
اس سے قبل سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر اسد درانی کی کتاب پر فوج کو تحفظات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ اس کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کی گئے ہیں۔
عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ملک اور قانون سے بالاتر نہیں، ایک بروقت اور زبردست اقدام اٹھایا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment