پی سی بی نے یاسر شاہ کا وزن کم کرانے کیلئے خصوصی مشقیں شروع کرادیں

آئندہ 7 ماہ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 3 بڑی ٹیموں نیوزی لینڈ ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف اہم ترین ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہیں اور ان سیریز میں اسٹار لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کردار اہم ہوسکتا ہے۔
یاسر شاہ اکتوبر میں کرکٹ کے میدان میں دوبارہ سے ایکشن میں نظر آنے کے لیے ان دنوں سرتوڑ ٹریننگ کررہے ہیں اور ان سیریز میں کچھ اسپیشل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل لیگ اسپنر یاسر شاہ کو فٹ کرنے کے ساتھ ان کا وزن کم کرنے پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔
No comments:
Post a Comment